Protected by Copyscape

Tuesday, 13 December 2016

چین کی ایک بار پھر بھارت کی نیوکلئیر سپلائر گروپ میں شمولیت کی مخالفت

بیجنگ: چین نے بھارت کی مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دلوانے اور نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت کی ایک بار پھر مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ان دونوں معاملات پر مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاں تک بھارت کا نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت اور مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالوانے کا تعلق ہے تو چین کا ان دنوں معاملات پر وہی پرانا موقف ہے اور اس  میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اس سے قبل بھی چین نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت کے حوالے سے بھارت کی مخالفت کرتے ہوئے اسے دوٹوک جواب دے چکا ہے۔

Previous Post
Next Post

About Author

0 comments:

Thanks For Feedback!!!